جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اعتراف کیا کہ وادی میں گذشتہ
پانچ ماہ کی کشیدگی کے دوران ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے ریاستی پولیس سے کہا کہ
وہ جنگجوؤں اور اُن کے اہل خانہ کے درمیان فرق قائم کرے۔انہوں نے کشمیر کی صورتحال میں بہتری آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔